این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی سماعت تین مئی تک ملتوی، ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پرمونس الہی کا مکمل چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت ۔

این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی سماعت بینک جرائم کورٹ لاہورکے جج ملک عبدالرشید نے کی ۔ دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم مونس الہی کا مکمل چالان تیار نہیں ہوسکا لہذا عدالت مکمل چالان جمع کرانے کے لیے دس روز کی مہلت دے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ کیس کے تفتیشی افسر این آئی سی ایل سیکنڈل کے شریک ملزم محمد مالک کی درخواست ضمانت کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ دوسری جانب مونس الٰہی کے وکلا نے ایف آئی اے کی جانب سے چالان پیش کرنے کی مہلت طلب کرنے پراعتراض نہیں اٹھایا جس کے بعد فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں مونس الہی کا مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے ۔ عدالت میں مونس الہی کے ساتھ سیکنڈل کے شریک ملزمان محمد مالک خلیل اور رضوان کو بھی پیش کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن