ایران نےمصر میں اپنا سفیر مقرر کرکےتین دہائیوں سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرلیئے ہیں۔

Apr 19, 2011 | 08:08

سفیر یاؤ جنگ
رواں ماہ کے شروع میں مصری وزیر خارجہ نبیل العربی اور ایرانی ہم منصب علی اکبر صالح کے درمیان قاہرہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تیس برس سے منقطع تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا ۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایران نے علی اکبرسائیبو کو مصرمیں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔ علی اکبر سائیبو اٹھائیس برس سے ایرانی وزارت خارجہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دونوں مسلم ممالک کے درمیان تعلقات انیس سو اٹھہترمیں مصر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ اکارڈ پر دستخط اور ایران کے جلا وطن کیے گئے بادشاہ محمد ریزا پلالوی کو پناہ دینے پر خراب ہوئے تھے۔
مزیدخبریں