ذرائع کے مطابق قاف لیگ کے متعدد اہم رہنماؤں نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے چوہدری برادران پر واضح کیا ہے کہ وہ صرف چوہدری مونس الہیٰ کو بچانے کے لیے اپنا سیاسی کیرئیر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ لہذا پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد قائم کیا جائے اور جن نشستوں پر قاف لیگ کے امیدوار گزشتہ الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں آئندہ انتخابات میں وہاں پیپلزپارٹی اپنے امید وار کھڑے نہ کرنے کا وعدہ کرے تاکہ ملک بالخصوص پنجاب میں نون لیگ کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں نے پارٹی اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چوہدری مونس الہیٰ کیس کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کررہی ہے، چوہدری برادران مونس الہیٰ کو ہرصورت بچانا چاہتے ہیں۔