وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نادرا پرکرپشن کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں

Apr 19, 2011 | 08:25

سفیر یاؤ جنگ
قومی اسمبلی کےاجلاس میں مختلف ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نادرا پرجتنے بھی الزامات لگائے گئے وہ بے بنیاد ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ نادرا کرپشن سے پاک ہے مگر باقی اداروں کی نسبت یہاں احتساب کا نظام ذرا سخت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا میں نوے ہزارجعلی شناختی کارڈز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔رحمان ملک نے بتایا کہ نادرا کے دو سو پچاس ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے اور انکو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کی طرف سے صدر زرداری پرلگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ انکی قیادت کا نام احترام سے لیا جائے تو پی پی پی کی قیادت کا نام بھی احترام سے لیا جانا چاہیئے۔
مزیدخبریں