یمن کی حکومت مظاہرے روکنے میں ناکام ہوگئی، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ صدرعلی عبداللہ صالح کی اقتدار سے علیحدگی کے علاوہ کوئی چیز قابل قبول نہیں۔

صنعاء میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اورصدرعلی عبداللہ صالح کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ علی عبداللہ صالح جتنی جلدی اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں، ان کے لئے بہترہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بدعنوان حکومت کوایک منٹ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ اُدھراپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر کو عوامی جذبات کا احترام کرنا چاہیے، انہوں نے ایسا نہ کیا تو ان کا نام تاریخ کا بدنما دھبہ بن جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن