چین کے شہر مالِون کی رہائشی بیس سالہ جیما پکسی ہکسن کی خوبصورت آواز نے اسے گھر بیٹھے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ کھلی جگہوں کے خوف ایگروفوبیا نامی بیماری میں مبتلا جیما دوبرس سے گھر سے باہر نہیں نکلی۔ اپنے خوف اور تنہائی پر قابو پانے کے لیے جیما نے گانا گانے کا آغاز کیا۔ صرف مائیکروفون، ویب کیمرہ اور کمپیوٹر کے محدود وسائل کےساتھ جیما نےمتعدد گانے ریکارڈ کیئے اور انہیں یو ٹیوب پر ڈال دیا۔ جیما نے اپنے اس فن کے ذریعے جاپان کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد جمع کی ہے۔ جیما کا کہنا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اتنی مشہور ہوجائیں گی تاہم وہ بہت خوش ہیں۔