اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر جاوید جبار کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے اور قومی حکومت کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہوتی، اس لئے بات چیت کا عمل جاری رہتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے بارے میں آرمی چیف کا بیان آغاز حقوق بلوچستان کا حصہ ہے، ناراض بلوچ رہنماؤں سے حکومت رابطے میں ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر حکومت اپنی پالیسی واضح کرچکی ہے۔انہوں نے اپنے دورہ افغانستان کوخوش آئند قراردیا۔