ملک بھر میں بجلی کاشارٹ فال پانچ ہزارمیگاواٹ سے تجاوز ہوجانے کے بعد لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں بھی میں اضافہ ہوگیا ہے

Apr 19, 2012 | 19:02

سفیر یاؤ جنگ
ملک میں بجلی کی کل طلب اور پیداوار میں فرق پانچ ہزار دوسو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں بارہ سے چودہ جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے،گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد طویل لوڈیشنڈنگ شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلاکررہی ہے، بجلی کی طویل بندش کی وجہ سےکئی فیکٹریوں اور کارخانوں میں بھی کام ٹھپ ہوکررہ گیاہے،پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ہائیڈل ذرائع سے دو ہزار نو سو انسٹھ میگاواٹ، تھرمل سے ایک ہزار سات سو گیارہ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار اٹھاسی میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، جبکہ کے ای ایس کوچھ سو سترمیگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں