کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ملاجلا رجحان رہا ۔

Apr 19, 2012 | 19:25

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا تاہم جہانگیر صدیقی ، اینگرو فوڈ اور ڈی جی خان سیمنٹ میں زبردست سرمایہ کاری نے مارکیٹ کی مندی کو تیزی میں تبدیل کردیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس تیرہ ہزار نو سو اٹھاسی پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا تاہم اوجی ڈی سی، پی ایس او ،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری سمیت انرجی اسٹاکس میں نمایاں فروخت نے مارکیٹ کو مندی میں ڈال دیا،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس آٹھ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار نو سو انتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم تیس کروڑشئیرزرہا حجم کے اعتبارسے ایزگرڈ نائن اوربینک الفلاح کے شئیرزمیں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح پر مزاحمت کا سامنا ہے تاہم اگر کیپیٹل گین ٹیکس کے حوالے سے ایس آر او جاری ہوجائے تو مارکیٹ چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرجائے گی۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس نوپوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزارچھ سو چورانوے پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پچانوے کمپنیوں کے چوہترلاکھ پچپن ہزارآٹھ سو تریسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ اٹھارہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، انتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اڑتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں