آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کےدوران،پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Apr 19, 2012 | 20:17

سفیر یاؤ جنگ
بلوچستان ميں گڈانی کے ساحلی علاقے سميت حب شہر اور گردونواح ميں گرج چمک کے ساتھ تيز بارش ہوئی، شمال مشرقی بلوچستان ميں زيارت، پشين ، لورالائی، بارکھان اور ژوب ميں دو روز سے جاری موسلا دھاربارشوں سے ندی نالوں ميں طغيانی آگئی جس کی وجہ سے رابطہ سڑکوں پرٹريفک کا نظام بری طرح متاثرہوا جبکہ ماہی گیروں کوجمعہ کی شام تک سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے. محکمہ موسمیات نے مکران کے ساحلی علاقے سمیت بلوچستان میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی جبکہ ڈی جی خان، اور ڈی آئی خان میں موسلادھاربارش کاامکان ہے۔
مزیدخبریں