نیویارک (نمائندہ خصوصی) نوائے وقت کی ادارت کے 50سال مکمل کرنے پر جناب مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیویارک میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو اتوار 22اپریل کوصبح ساڑھے گیارہ بجے رائل بنکویٹ ہال 818کونی آئی لینڈ کے مقام پر منعقد ہو گی۔ کشمیر مشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل فقیر سید آصف حسین ہوں گے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ جناب مجید نظامی کا کلیدی ٹیلیفونک خطاب ٹھیک ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔ اس تقریب کے پروگرام چیئرپرسن افتخار چودھری جبکہ منتظمین میںنوائے وقت کی کالم نگار طیبہ ضیاءچیمہ بھی شامل ہیں۔