امیدواروں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے: صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو فون

Apr 19, 2013

اسلام آباد(خبرنگار+نوائے وقت نیوز+ این این آئی)صدر آصف علی زرداری نے چےف الےکشن کمشنرجسٹس(ر) فخرالدےن جی ابراہےم سے رابطہ کرکے انتخابی امےدواروں کی سکےورٹی کے حوالے سے تشوےش کا اظہار کےا ہے،صدر زرداری نے چےف الےکشن کمشنر کو کہا ہے وہ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے خود رابطہ رکھےں اور صوبوں کو ہدایت جاری کرےں انتخابی عمل کے دوران سکےورٹی کے انتظامات اور امن وامان قائم کرنے کےلئے ضروری اقدامات کےے جائےں تاکہ مستقبل مےں اس طرح کے سانحات رونما نہ ہوں۔نوائے وقت نیوز کے مطابق صدر نے فون پر کہا امیدواروں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ این این آئی کے مطابق صدر زرداری نے سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور انتخابی امیدواروں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم سے کہا وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور نگران وزرائے اعلیٰ کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھرپور اقد امات کرنے کی ہدایت کریں۔ سیکرٹری الیکشن کمشن کی پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کے موبائل پر کال آئی جنہوں نے صدر زرداری سے ہونے والی بات چیت سے سیکرٹری کو آگاہ کیا اور انہیں ہدایت کی اس بارے میں میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے فون کال سننے کے بعد سیکرٹری الیکشن کمشن نے میڈیا کو بتایا صدر زرداری نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا ہے اور انتخابات کے دوران ہونے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا ہے وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور نگران وزرائے اعلیٰ کو کہیں مستقبل میں مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائیں۔صدر زر داری نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی پر زور دیا ہے وہ زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائیں۔ صدر زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر نے وزیراعلیٰ پر زور دیا وہ زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائیں اور زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا زلزلہ متاثرین کو وفاقی حکومت کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے اقدامات کے علاوہ صوبہ میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں صدر کو آگاہ کیا۔وزیراعلی نے صدر کو صوبہ میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال اور امن وامان برقراررکھنے اور سردار ثناءاللہ زہری پر حالیہ حملہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ صدر نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی وہ صوبہ میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے۔اے پی پی کے مطابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا صدر مملکت نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔ صدر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ تیار کرے تاکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ املاک کی تعمیر نو کی جا سکے۔ ثناءنیوز کے مطابق صدر نے ایوان صدر میں نگران کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کا انتخابات کو شفاف بنانا اور تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ انتخابات کو حقیقی معنوں میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ بنایا جا سکے نگران حکومت امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے مشاورت کے ساتھ سکیورٹی پلان بنائے۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم بھی موجود تھے۔نگران وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا تھا کس طرح الیکشن کے دوران امیدواروں کو مکمل سکیورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں