مظفرگڑھ (نامہ نگار) رنگ پور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 254 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق ایم پی اے مہر ارشاد احمد سیال کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے مہر سیال زخمی جبکہ ان کا ساتھی مخدوم سجاد جاں بحق ہوگئے۔ مہر سیال رنگ پور میں انتخابی مہم کے بعد واپس مظفر گڑھ آرہے تھے۔