الطاف کا زرداری کو فون ‘ د ہشت گردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ الطاف حسین نے صدر کو کارکنوں کی ہلاکت کے واقعات سے آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ضروری ہے۔ صدر نے سکیورٹی سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...