مشرف کے تفتیشی افسر معطل، ڈی ایس پی کیخلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم فرار کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

Apr 19, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور پرویز مشرف کے تفتیشی افسر کو معطل ڈی ایس پی سیکرٹریٹ کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لئے اے آئی جی آپریشن سلطان تیموری کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کے مطابق پرویز مشرف کے فرار ہونے کے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ رات گئے تک وفاقی پولیس کی جانب سے اس ضمن میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ رمنا پولیس نے بتایا کہ ”ابھی تک ان کو اس واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے کوئی درخواست موصول ہوئی نہ ہی پولیس حکام کی جانب سے کوئی حکم موصول ہوا ہے۔

مزیدخبریں