”گوانتا نامو میں قیدیوں پر فائرنگ“ طالبان کا امریکی فوجیوں سے بدلہ لینے کا اعلان

کابل (ثناءنیوز+ اے ایف پی) افغانستان کے مختلف مقامات پر مختلف حملوں میں 12افراد ہلاک ہو گئے۔ یوں اس سال مسلسل تشدد کی لہر میں شدت رہی اور موسم بہار لڑائی کا موسم رہا۔ اب تک اپریل اس سال کا افغانستان اور غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کیلئے مہلک مہینہ رہا ہے اس مہینے میں تشدد میں ایک سو بیاسی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھر حراستی مرکز گوانتا نامو میں قیدیوں پر گولیاں چلانے کے بعد رد عمل میں طالبان نے افغان میںموجود امریکی فوجیوں سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن