قلات، ژوب، مکران، حیدرآباد، میرپورخاص، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اورمالاکنڈ ڈویژنز میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،،،محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی دادو اورسکھر میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،،،شہید بے نظیرآباد اور پڈعیدن میں بیالیس، تربت، مٹھی اورلاڑکانہ میں اکتالیس سینٹی گریڈ رہا ،،،جب کہ اسلام آباد میں اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور سینتیس، کراچی اور پشاور تینتیس، کوئٹہ ستائیس، مظفرآباد بتیس اور گلگت میں درجہ حرارت اٹھائیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا. تاہم مکران، میرپور خاص اورحیدرآباد ڈویژن میں بعض مقامات پر تیزہوا اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
Apr 19, 2013 | 13:53