لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم دوستی، ماں تجھے سلام اور بھول کے مصنف و نغمہ نگار ارشد محمود کنول نے ایک ملاقات میں بتایا کہ فلم ”بھول“ کی شوٹنگ آج کل لاہور کے مختلف علاقوں میں جا رہی ہے۔ یہ فیملی فلم ہے جس کی کہانی آج کل کے طلباءاور والدین کے جیتے جاگتے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ فلمساز محمد سجاد گوندل اور سرفراز گوندل ہیں اور ڈائریکٹر اے حفیظ ہیں۔ موسیقی خادم حسین نے ترتیب دی ہے۔