نارووال: بیساکھی میلہ، بھارت سے 2 ہزار سکھ یاتریوں کی دربار صاحب کرتار پور حاضری

 نارووال (نامہ نگار) دربار صاحب کرتار پور میں بیساکھی میلہ پر بھارت سے دو ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے حاضری دی اور مخصوص عبادت کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دربار صاحب کرتار پور میں بیساکھی میلہ پر بھارت سے دو ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کا قافلہ آیا۔ اس موقع پر بھارت سے آئے سکھوں کا کہنا تھا انہیں پاکستان آکر بہت پیار ملا ہے پاکستان کی حکومت اور عوام نے ان کا استقبال انتہائی پرتپاک طریقے سے کیا ہے ہم حکومت پاکستان اور عوام کے مشکور ہیں سرجیت سنگھ، جرنیل سنگھ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا  دربار صاحب کرتار پور سے گرداس پور تک سڑک بنائی جائے تاکہ سکھ یاتری اتنا لمبا سفر کرنے کی بجائے چند گھنٹوں کا سفر طے کر کے دربار کرتار پور حاضری دے سکیں سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی میں مزید نرمی ہونی چاہئے۔ ان کو یہاں کا ماحول بالکل اپنے گھر جیسا لگا ہے سکھوں کی آمد پر ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔ نارووال سے لیکر دربار کرتار پور تک جگہ جگہ سکیورٹی تعینات کی گئی تھی جبکہ چیکنگ کیلئے دربار کے باہر واک تھرو گیٹ بھی لگایا تھا محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ایمرجنسی کیلئے ڈاکٹر بھی تعینات کئے گئے تھے جبکہ محکمہ پولیس کے علاوہ ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ،حساس اداروں کے علاوہ سول ڈیفنس کے آفسران اور عملہ بھی اپنی اپنی ڈیوٹیاں دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...