قصور: مقدس اوراق کی بے حرمتی پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج، شہریوں کا احتجاج، فیروز پور روڈ بلاک کردی

قصور (نامہ نگار ) تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے مقدس اوراق کی بے حرمتی پر نا معلوم ملزمان کے خلاف 295B کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم قاری محمد خالد نے بتایا کہ انہیں مدرسہ کے قریب سے گزرنے والے گائوں کے ایک شخص فیض عالم نے اطلاع دی کہ مدرسہ سے چند گز کے فاصلے پر مقدس اوراق کی بے حرمتی کرکے جگہ جگہ زمین پر گرائے ہوئے ہیں۔ ڈی پی او قصور ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کو اس واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کر دیئے ہیں ۔ دوسری جانب لیل، سرہالی کلاں، بھوجہ، چھٹیانوالہ، آبراہیم، وہیگلی و گردونواح دیہات کے ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے  ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...