سوات میں تبلیغی اجتماع‘ شدید بارش کے باوجود 5 لاکھ افراد کی شرکت

سوات  (اے پی پی) سوات میں روح پرور 3 روزہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز شدید بارش کے باوجود جمعہ کو تبلیغی اجتماع میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ خواتین نے گھروں میں اجتماع کے پُرامن اور کامیابی کیلئے روزے رکھے اور نوافل ادا کئے۔ نماز جمعہ کے دوران بیشتر مساجد بھی خالی رہیں۔ اجتماع آج صبح اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ شرکت کیلئے ملک بھر سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اجتماعی دعا میں تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...