میکسیکو سٹی (اے ایف پی+ رائٹر) امریکی صدر بارک اوباما، کیوبا کے صدر رائول کاسترو سمیت مختلف ممالک کے صدور، ادیبوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نوبل انعام یافتہ ناول نگار گبریل گارشیا مارکیز کو انکی ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چلی کے ناول نگار ازابیل آلندے نے کہا کہ میرا استاد مر گیا، میں اس پر تعزیت نہیں کرونگا کیونکہ میں نے انہیں نہیں کھویا، انکے الفاظ میرے سامنے ہیں۔ میں انکے الفاظ ہر وقت پڑھتا رہوں گا۔ اوباما نے کہا کہ ہم نے انہیں ’’لٹریری جینٹ‘‘ قرار دیا۔ گارشیا مارکیز جنہیں ’’گابو‘‘ بھی کہا جاتا تھا انہیں حقیقت پسندی کا جادوگر کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مارکیز جہاں فیڈل کاسترو کے دوست تھے وہیں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی انکے مداحوں میں تھے۔