26غیرملکی مندوبین کی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس پر چیف جسٹس کو مبارکباد: یہ کانفرنس سالانہ بنیاد پر ہوتی ہے: جسٹس تصدق

Apr 19, 2014

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں عالمی عدالتی کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے غیرملکی مندوبین نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے انفرادی طور پر ملاقات کی اور انہیں اس طرح کی تاریخی عدالتی کانفرنس کرانے پر مبارکباد پیش کی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے وفود کو بتایا کہ پاکستان میں عالمی عدالتی کانفرنس سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جا رہی ہے، ملکی اور غیرملکی آئینی و قانونی ماہرین کی خدمات اور تجربے سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں