اسلام آباد (آئی این پی) سبزی منڈی بم دھماکے کے حوالے سے تحقیقات اور ملزمان کے گرفتاریوں کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، پولیس نے امرود کے ٹرک لانے والے 2ڈرائیوروں اور ان کے معاونین سمیت 5مشتبہ افراد کو عارف والا سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا۔ تھانہ سبزی منڈی نے پنجاب پولیس کے تعاون سے عارف والا سے سبزی منڈی میں اسی روز امرود کے دو ٹرک لانے والے دو ڈرائیوروں عباس اور مشتاق سمیت ان کے تین معاونین کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ڈرائیوروں نے ٹرکوں کے ذریعے عارف والا سے امرود کی پیٹیاں اسلام آباد سبزی منڈی میں منتقل کئے تھے جو دھماکہ کا باعث بنیں۔ ذرائع اپنی اہم گرفتاریوں سے قبل پولیس عارف والا کے علاقہ قبولہ اور شرق پور سے 16 مشتبہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔