وزیر اعظم آئندہ ماہ 660 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا افتتاح کرینگے

کراچی( مارکیٹ رپورٹر ) وزیر اعظم محمد نواز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں پورٹ قاسم کے مقام پر 660 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا افتتاح کریں گے ۔ وزات پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق چین کے ماہرین توانائی کے وفد نے پورٹ قاسم اور گڈانی کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری پانی وبجلی نے انہیں گڈانی پاور پارک اور پورٹ قاسم پر بریفنگ دی۔کوئلے سے چلنے والے 660میگا واٹ کے دو پاور پلانٹس پورٹ قاسم میں تعمیر کئے جائینگے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...