جرم ثابت نہ ہونے پر توہین رسالت کا ملزم بری

Apr 19, 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے توہین رسالت کیس میں ملوث ملزم عمار شفقات کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ تھانہ گلشن راوی نے توہین رسالت کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے بعد چالان عدالت میں جمع کرا رکھا تھا جس میں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ ملزم نے توہین رسالت کی جس پر گزشتہ روز فاضل جج نے سماعت کے بعد وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر مذکورہ ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مزیدخبریں