سرگودہا (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹروں کی طرف سے مردہ قرار دی جانے والی بچی 2گھنٹے بعد زندہ ہو گئی۔ اہل خانہ کے خوشی سے بھنگڑے، تفصیلات کے مطابق ملت آباد گلی نمبر 3کے رہائشی محنت کش محمد کاشف کی 6 ماہ کی بیٹی نورین کو اسہال سے نڈھال ہو جانے پر علاج کے لئے لاہور ہسپتال لے جایا گیا جہاں گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ قومے میں چلی گئی جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ روتے پیٹتے اسے مردہ سمجھ کر اپنے سرگودھا آرہے تھے راستے میں اچانک بچی رونے لگی جس پر والدین نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ بچی کے زندہ ہونے کی خبر سن کر کفن دفن کا انتظام کرنے میں مصروف اہل خانہ میں بھی خوشی کہ لہر دوڑ اٹھی۔ بچی کے والدین نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔
سرگودھا: ڈاکٹرو ں کی مردہ قرار دی بچی تدفین سے قبل زندہ
Apr 19, 2014