وفاق نے ویکسیئن تاخیر سے دی: وزیر خیبر پی کے ‘رکاوٹ نہیں ڈالی: ڈاکٹر الطاف پشاور میں آج ہونے والی پولیو مہم ملتوی

پشاور(نوائے وقت رپورٹ)خیبر پی کے میں بچوں کی ویکسیئن کے معاملے پر وفاق اور صوبے میں ٹھن گئی۔ وزیر صحت خیبر پی کے شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پشاور میں آج پولیو مہم ملتوی کرنا پڑی۔ صحت کا انصاف پروگرام کیلئے درکار ویکسیئن وزیراعظم پولیو سیل نے تاخیر سے بھیجی جبکہ انچارج وزیراعظم پولیو سیل ڈاکٹر الطاف یوسف کے مطابق خیبر پی کے کو درکار ویکسیئن فراہم کر رہے ہیں۔ وفاق کی جانب سے ویکسیئن کی فراہمی میں کوئی ر کاوٹ نہیں ڈالی جا رہی۔ پولیو ویکسیئن کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ شہرام ترکئی کے مطابق چارسدہ، مردان میں آج مہم جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...