تحفظ پاکستان بل سینٹ میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا

اسلام آباد(رستم اعجاز ستی) سینٹ میں تحفظ پاکستان بل پیش ہوتے ہی سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، حکومت کیلئے سینٹ سے اس بل کی منظوری ایک بڑا چیلنج ہے۔ گزشتہ روز جوں ہی زاہد حامد بل پیش کرنے کیلئے نشست پر کھڑے ہوئے اپوزیشن ارکان نے تحفظ پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر رضا ربانی، حاجی عدیل، طاہر مشہدی سمیت دیگر نے بل کی مخالفت میں تقریریں کیں اور اسے ظالمانہ اور کالا قانون قرار دیا۔ تحفظ پاکستان بل پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی سراپا احتجاج ہیں، ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان، ڈیفنس آف ہیومن رائٹس اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسن  سمیت دیگر تنظیموں نے بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اپوزیشن ارکان کی بدن بولی سے یہ صاف ظاہر تھا کہ بل کو موجودہ شکل میں ایوان بالا میں منظور نہیں کیا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن