خیریت سے ہوں، اللہ پاکستان کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھے: مشرف کا ریلی سے ٹیلی فونک خطاب

Apr 19, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں، اللہ ملک کو دشمنوں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھے۔ جمعہ کو آل پاکستان مسلم لیگ نے مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی جو مارچ کرتے ہوئے مشرف کے فارم ہائوس چک شہزاد پہنچی۔ ریلی سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں اور میرا بھرپور خیال رکھاجا رہا ہے۔ لہٰذا آپ سب لوگ دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو دشمنوں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھے ۔قبل ازیں اے پی ایم ایل کے سینکڑوں کارکنوں نے سابق صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آبپارہ جی سکس سے پرویز مشرف کے چک شہزاد میں واقع فارم ہائوس تک ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد اور مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔

مزیدخبریں