اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس خارج کرنے کی نئی درخواست خصوصی عدالت میں دائر کر دی گئی۔ سابق صدر کے دو وکلاء احمد رضا قصوری اور صدیق مرزا نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس خارج کرنے کیلئے نئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ جس ضابطہ فوجداری قانون کے تحت سابق صدر کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت تشکیل دی گئی وہ قانون موجود ہی نہیں ہے۔سابق صدر کے خلاف غداری کیس کی شکایت غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری مقدمہ خارج کیا جائے۔
مشرف کیخلاف غداری کیس خارج کیا جائے: خصوصی عدالت میں نئی درخواست دائر
Apr 19, 2014