حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور طالبان رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔ جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی شریک ہونگے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ آج کے اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کرنے کیلئے  بات چیت کی جائے گی جبکہ  طالبان کی طرف سے جنگ بندی ختم کرنے اور قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس کے فیصلوں  کی  روشنی میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...