3لاپتہ افراد کی بازیابی، پنجاب، خیبر پی کے کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تین مختلف لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے صوبہ خیبر پی کے اور پنجاب کے چیف لاء افسروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10روز میں اس حوالے سے پیش رفت رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ سلطان چن کو 23مارچ 2010ء کو سوات میں اس کے گھر سے اٹھایا گیا تھا اور اس حوالے سے تھانہ سوات میں 29دسمبر 2012ء کو ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی لیکن تاحال اس کا کوئی اتاپتہ نہیں ہے۔ اورنگزیب کو پشاور کے گورا قبرستان کے پاس قائم ایلیٹ فورس کی چیک پوسٹ  کے پاس جبراً غائب کیا گیا تھا۔ عثمان غنی کو فیصل آباد پولیس نے 20 جنوری 2014ء کو ایک مقدمہ میں گرفتار کر کے جیل بھجوایا تھا اور اس کے بعد جیل سے ہی لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...