وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر مسترد کر دی۔ ایڈووکیٹ اقتدار شاہ نے  وزیر اعظم میاں نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے وزیر اعظم کو ہدایت کی تھی کہ وہ یوم آزادی 14اگست کی بجائے 27رمضان المبارک کو منانے کی درخواست پر فیصلہ کریں لیکن وزیر اعظم نے ابھی تک درخواست پر فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں درخواست گزار سے ملاقات کی ہے، لہذا نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ وزیر اعظم کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، اس لئے وزیر اعظم کو توہین عدالت کی درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...