اسلام آباد (اے ایف پی) حکومت اختتام ہفتہ پر طالبان کے مذاکرات کاروں سے مذاکرات کا نیا دور چاہتی ہے۔ اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اے ایف پی اے کے مطابق یہ بات سرکاری حکام نے بتائی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے تحریک طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ اب آگے کیسے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی اعتراضات اور تحفظات دور ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیز فائر کے بغیر آ گے بڑھنے کے امکانات نہیں۔ حکومت نے سنجیدگی سے اقدامات کئے ہیں۔