واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ماہرین نے سمندر کی سطح پر تیرتے محفوظ تر جوہری بجلی گھر کا ماڈل تیار کرلیا۔ یہ ماڈل 2011ء میں جاپان میں ہولناک زلزلہ اور سونامی سے فوکو شیما جوہری بجلی گھر کی تباہی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے اور اسے رواں ہفتے سمپوزیم میں پیش کیا جائے گا۔