بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں کیلئے زمین تنگ ہو گئی، چرچ پر حملہ، توڑ پھوڑ

نئی دہلی/ ہریانہ/ آگرہ (آئی این پی) بھارت میں انتہاپسند ہندوئوںکی طرف سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا۔ بھارتی شہر بڑودہ میں سینکڑوں مسلمانوں کو انتظامیہ کی طرف سے ہندوؤں کے پڑوس میں مکانات کی الاٹمنٹ کا کام بھی روک دیا گیا، احمد آباد کے سکول میں مسلم اور ہندو طالب علموں کیلئے علیحدہ علیحدہ رنگ کے یونیفارم پہنا دئیے گئے۔ ہفتہ کو بھارتی شہر آگرہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے چرچ پر حملہ کر دیا، توڑ پھوڑ کی اور مقدس متبرکات کو جلا دیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...