اوورسیز پاکستانیوں کو نادرا کارڈ ترجیحی بنیاد پر جاری کیا جائے گا، افضال بھٹی خدمات کو سراہا گیا

Apr 19, 2015

وقار ملک

لندن (وقار ملک) اوور سیز پاکستانیوں کو ’’نادرا‘‘ کارڈ ترجیحی بنیادوں پر جاری کیا جائے تاکہ انہیں اپنی دھرتی کے قریب تر لایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار کمشنر پنجاب اوورسیز کمیشن افضال بھٹی نہ کیا، انہوں نے برمنگھم عوام کی طرف سے شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ نادرا ٹیم کو ونڈی کے عوام کو بھی جلد ازجلد کارڈز جاری کرے جو ان کا بنیادی حق ہے کمشنر اوورسیز کی مداخلت پر اور دلچسپی پر عوام نے ان کاشکریہ ادا کیا دریں ناثناء نادرا ٹیم اور قونصل جنرل نے 4دن کوونٹری میں سرجری کرز کااعلان کردیا تاکہ تمام لوگوں کے کارڈز بنائے جا سکیں کوونٹری کے رہائشیوں نے کمشنر اوورسیز افضال بھٹی کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا جن کی کاوش سے سرجری کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ان کو اور ان کے بچوں کے نادرا کارڈز بن جائیں گے۔

مزیدخبریں