جوہری پروگرام پر حتمی معاہدے کے فوری بعد ایران بڑا معاشی ریلیف حاصل کر سکے گا: اوباما

واشنگٹن ( اے ایف پی +اے این این+نمائندہ خصوصی)بن غازی (اے ایف پی) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب لڑائی جاری ہے جس میں 21افراد ہلاک 24 زخمی ہو گئے۔ حکومت کی حامی سکیورٹی فورسز اور فجر ملیشیا میں طویل عرصے سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ تجورہ میں 14 فوجی، 4 جنگجو اور 3 خواتین ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ادھر ایران سے پابندیاں ہٹانے کیلئے مثبت مذاکرات پر تیار ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما نے خلیجی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا کی بحرانی صورتحال کے حل کے لیے وہاں کے متحارب گروہوں پر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کریں، خلیجی ممالک لیبیا میں جنگ کو ہوا دے رہے ہیں، لیبیا میں دولت اسلامیہ جیسے دہشتگردتنظیم موجود ہے ،چند ڈرون حملوں اور فوجی آپریشنوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ خلیجی ممالک لیبیا میں جنگ کو ہوا دینے کے بجائے بحران کے حل کیلئے متحارب گروہوں پر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملوں میں آپ انھیں جنگ کو کم کرنے کے بجائے ہوا دیتے ہوئے پائیں گے۔ جوہری پروگرام پر حتمی ڈیل کے فوری بعد ایران معاشی ریلیف حاصل کرسکے گا۔ یہ ایران پر منحصر ہے اگر اس نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی تو پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...