غزنی : خاتون ڈاکٹر کو خاوند سمیت قتل کرنے کا شبہ، طالبان نے 3 افراد کو ہلاک کر دیا

غزنی (رائٹرز) صوبہ غزنی میں طالبان نے چوری کے دوران لیڈی ڈاکٹر اور ان کے خاوند کو قتل کرنے کے الزام میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ ترجمان نے بیان میں کہا ملزموں نے جوڑے کے گھر سے جیولری اور نقد رقم لوٹنے کے بعد دونوں کو مار دیا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے منظر دیکھ کر خوشی کے نعرے لگائے۔ ادھر کابینہ میں شمولیت کیلئے نامزد مزید 16 وزراء کی پارلیمنٹ نے منظوری دیدی۔ ان میں یہ خواتین بھی شامل ہیں۔ کئی ماہ کے تعطل کے بعد تقریباً کابینہ مکمل ہوئی ہے لیکن وزیر دفاع کا عہدہ خالی ہے۔ سپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے قوم کو مبارکباد دیتے کہا تمام نامزد وزراء کی منظوری دیدی گئی۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (اناکا) نے خیرمقدم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...