بیجنگ (نیٹ نیوز) خرگوش کس کو پسند نہیں ہوتے، ان کی معصومیت اور دلچسپ حرکات ہر انسانی آنکھ کو اچھی لگتی ہیں۔ جاپان میں کیٹ کیفے کے بعد اب ایک ایسا منفرد بنّی کیفے کھولا گیا ہے جہاں آنے والے افراد کافی پینے کے ساتھ ساتھ پالتو خرگوشوں سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔