میاں چنوں (نامہ نگار) تلمبہ کی رہائشی جواں سالہ لڑکی کو اُسکے محبوب نے بدکرداری کا الزام لگا کر اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر زہریلی گولیاں کھلا کر تشدد کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینک دیا، لوئر باری دو آب سے نعش برآمدکر لی گئی ،مرکزی ملزم گرفتار ،دو فرار ہوگئے۔ میاں چنوں کے علاقہ تلمبہ میر پورکی جواں سالہ رضیہ بی بی دختر محمد عظیم جو تین روز سے گھر سے لا پتہ تھی جس کی نعش گزشتہ روز نہر LBDکے راجبا سے برآمد ہوئی، لڑکی کے گھر والوں کو خضر حیات ولد احمد بخش قوم ہراج سکنہ نوری سہاگ پر شک گزرا تو پولیس کو اطلاع کردی، پولیس نے ملزم خضر حیات کو گرفتارکیا تو دوران تفتیش ملزم نے بتایا مجھے رضیہ کے کردار پر شک ہوا جسکے بعد مجھے غصہ آگیا۔