لاہور(خصوصی رپورٹر) چین میں وزیراعلیٰ شہبازشریف ’’مین آف ایکشن‘‘کے طورپر مشہور ہیں اورچین کے لوگ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ان غیر معمولی صلاحیتوں کے بہت معترف ہیں جن کی بدولت وہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کراتے ہیں۔ اس امر کا انکشاف چنگ ڈو کے مئیر ٹانگ لیانگ ژی نے شہبازشریف سے ملاقات میں کیا۔ علاوہ ازیں ٹانگ لیانگ نے اپنے وفد کے ساتھ میٹرو بس میں اتفاق سٹیشن سے مینار پاکستان سٹیشن تک سفر کیا ۔ ڈی سی او لاہور نے چینی میئر کو میٹروبس منصوبے اور میٹرو کو ریڈور کے اطراف میں واقع تاریخی عمارات ایم اے او کالج بلڈنگ، سول سیکرٹریٹ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور داتا دربار کے بارے میں چینی میئر کو آگاہ کیا۔
چینی میئر