الیکشن ٹربیونل کو معطل کرنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا: جہانگیرترین نے شوکاز کا جواب دیدیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سابقہ پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا جواب میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جو بھی اقدام اٹھایا پی ٹی آئی کور کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد میں اٹھایا، بطور سیکرٹری جنرل کور کمیٹی اور چیئرمین کے فیصلوں کا احترام کیا جسٹس وجیہ الدین کی ذاتی حیثیت میں بہت قدر کرتا ہوں۔ ذاتی یا پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت میں ٹربیونل کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ ستمبر 2014ء میں الیکشن ٹربیونل کو معطل کرنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا میرا ذاتی نہیں تھا، ساری زندگی حق کا ساتھ دیا اور دیتا رہوں گا۔ خوشی ہوگی پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل فیصلہ واپس لیکر شوکاز نوٹس خارج کرے۔
جہانگیر ترین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...