چین اورپاکستان کے درمیان سلامتی کےمفادات یکساں نوعیت کے ہیں: چینی صدر

Apr 19, 2015 | 17:43

خصوصی نامہ نگار

چینی صدرنےپاکستانی اخبارات کے لیے لکھے گئے مضمون میں کہا کہ جوانی میں چین پاک دوستی کے حوالے سے حسین کہانیاں سنا کرتا تھا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں چین کے جائز مقام کی بحالی کے لئے بھر پور حمایت کی۔ چینی صدر نے کہا کہ چین پاک دوستی اب ایک مضبوط درخت بن گئی ہے ۔ پاکستانی لوگوں کی طرح چینی لوگ بھی پاکستان کو وفادار اور پکا دوست سمجھتے ہیں۔ شی چن پنگ کاکہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے معیشت کی ترقی،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اور سماجی استحکام کے تحفظ کی کوششوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ،چینی صدر نے کہا کہ رواں سال چین پاک دوستانہ تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی خارجہ حکمت عملی کو مزید ہم آہنگ بنائیں گے۔ چین اور پاکستان اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ گوادر بندرگاہ ، توانائی، بنیادی تنصیبات سےاورصنعتی تعاون جاری رکھیں گے۔۔پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی اہم مسائل پر باہمی روابط اور تعاون بہت ضروری ہے-

مزیدخبریں