توقع ہے بھارتی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کریگی: کرن رجیجو

نئی دہلی ( آئی این پی ) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو امید ہے کہ این آئی اے پٹھانکوٹ حملے کے سلسلے میں ثبوت جمع کرنے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن رجیجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امید ہیں کہ این آئی اے کی ٹیم پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے عنقریب پاکستان کا دورہ کریگی۔ اس سے قبل نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا تھا کہ بھارتی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن