کپاس کی پیداوار میں 34فیصد کمی، معیشت کو 180ارب روپے نقصان پہنچا

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کاٹن جنیرز ایسوسی ایشن نے رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق ملک میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں 34 فیصد کمی کے ملکی معیشت کو 180 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے اس سال مجموعی ملکی پیداوار 97 لاکھ 68 ہزار 443 بیلز رہی ۔گزشتہ سال ملک میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 963 بیلز تھی زیادہ کمی پنجاب کی پیداوار میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو صرف 60 لاکھ 2 ہزار 406 بیلز رہی،، سندھ کی پیداوار 5 فیصد کمی سے 37 لاکھ 66 ہزار 37 بیلز رہی ملک میں کپاس کی پیداوار اٹھارہ سال کے بعد ایک کروڑ بیلز سے کم ہوئی ہے ماہرین کے مطابق پیداوار میں ریکارڈ کمی کے باعث کپاس کے کاشتکاروں اور زرعی سیکٹر کو 180 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پراجبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ملکی ضروریات کے لیے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کپاس درآمد کرنا پڑے گئی ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور غیر معیاری بیج کی وجہ سے 1999 کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار ایک کروڑ بیلز سے بھی کم رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن