18 کروڑ عوام ملکی ترقی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دینگے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور عوام کی بے لوث خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے صوبے کے شہری اور دیہی علاقوںمیںاربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموںکا مقصد شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنا اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ سیاست کو عبادت اورخدمت سمجھتے ہیں۔چند عناصرذاتی مفادات کی خاطر عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں، 18 کروڑ عوام ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں اب کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔مفاد عامہ کے منصوبوں اورملک کی ترقی و خوشحالی کے مخالف ان عناصرکو عوام عام انتخابات کے بعد بلدیاتی الیکشن میں بھی یکسر مسترد کرچکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے تمام ترقیاتی منصوبوںاور فلاحی پروگراموںکا مقصد شہریوں کی زندگی میںبہتری لانا اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوںمیں بھی ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں عوامی نمائندوں کی نشاندہی پر شہریوں کی روزمرہ تکالیف دور کرنے لئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میںخادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر سے دیہی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولیات حاصل ہورہی ہیں۔ 150 ارب روپے کے اس بڑے پروگرام کی تکمیل سے دیہی معیشت ترقی کریگی۔ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدلے گا۔ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ ملک کی تاریخ کامنفرد اوربے مثال منصوبہ ہے ۔میٹرو ریل کے عوام کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے لاکھوںشہریوں کوعالمی معیار کی باوقار سفری سہولتیں میسرآئیں گی۔ اس عوامی منصوبے پربلاجواز تنقید کرنے والے دراصل عوام کو سہولتوں کی فراہمی کی مخالفت کررہے ہیں۔ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں۔ اشرافیہ کوغریب عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سرکارنہیں،عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں۔میٹروبس سروس کے نظام پر تنقید کرنیوالوں کی زبانیں بھی منصوبے کی شاندار کامیابی پر بند ہوگئی ہیں اور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی مخالفت کرنیوالوں کی زبانیں منصوبے کی تکمیل پر بند ہوجائیں گی۔ فلاح عامہ کے منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوںاور ملک ترقی کرے۔ مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں، ہم عوامی خدمت کا بے لوث سفر جاری رکھیں گے اور وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ پاکستان میٹرو بس سروس اورلاہور میٹروبس سروس لاکھوں شہریوں کو آرام دہ ، محفوظ اور میعاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہے اور اس منصوبے سے شہریوں کے سفری مسائل حل ہوئے ہیں۔ حنیف عباسی نے وزیر اعلیٰ کو میٹرو بس سمیت راولپنڈی میں تعلیم ، صحت ، ہارٹی کلچر اور کھیلوں کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے سے 2 افرادکے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...