دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمہ کیلئے فاٹا باہر سے بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا جائے :آرمی چیف

راولپنڈی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر کومبنگ سرچ آپریشن کیا جائے تاکہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاگٹھ جوڑا توڑا جائے اور دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جس دوران جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری آپریشن کے آخری مراحل پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے ۔آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، آرمی چیف نے اس موقع پر کامیابیوں کو قائم رکھنے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف کو دہشتگردوں سے تحویل میں لئے گئے اسلحے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے سارا دن جنگی محاذ پر جوانوں کے ساتھ گزارا اور شوال میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے ٹی ڈی پیز کی جلد سے جلد واپسی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن ضرب عضب کے ثمرات کو برقرار رکھا جائے‘ قوم ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے اور ہماری قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔ آرمی چیف نے فاٹا کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شوال میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا جائے اور دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کیا جائے۔ آرمی چیف نے فاٹا کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی۔این این آئی کے مطابق دہشت گردوں اور فاٹا سے باہر موجود ان سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے ہدایت کی فوری طور پر وسیع پیمانے پر آپریشن کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے۔ بی بی سی کے مطابق جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جاری فوجی آپریشن کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں سے 800 کلومیٹر کا علاقہ چھڑا لیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا فاٹا کے علاوہ دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوری کارروائیاں کی جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رسائی میں اضافہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...