لاہور (پ ر)ادارہ بزم اقبال محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام فکر اقبال کے موضوع پر قائداعظم لائبریری میںخصوصی تقریب ہوئی۔پاکستان بھر سے شعراء ‘ ادیب‘ سینئر صحافی‘ کالم نگار اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر بزم اقبال نے کہا کہ فکر اقبال سے آگاہی موجودہ اور آئندہ معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔ جس کے لیے بزم اقبال اپنا فعال کردار ادا کررہی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقی کتب اور سہ ماہی مجلہ اقبال شائع کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے کہا کہ اقبال کے فلسفے کو سمجھنے کے لیے اقبال کی فکر کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ کالم نویس اور اینکر سجاد میر نے کہا کہ اقبال کی شاعری قرآن کے احکامات کے عین مطابق ہے۔ قیوم نظامی نے کہا کہ اقبال ارتقاء کے شاعر تھے۔ تقریب سے ڈاکٹر ابراہیم مغل‘ قاضی منشائ‘ چوھدری ریاض‘ خواجہ جمشیدامام‘ پروفیسر عاطف‘ پروفیسر ریاض بھٹی‘ ڈاکٹر مرتضی مغل اور دیگر نے خطاب کیا۔